the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا بنگلہ دیش کو ت٢٠ ورلڈ کپ سے باہر کرنا ٹھیک ہے

ہاں
نہیں
نہیں کہہ سکتے


یوکرین کے صدر پیٹرو پوروشنکو نے کہا ہے کہ روسی فوج کے سا تھ جنگ سے نہیں ڈرتا اور  جنگ کے لئے  مکمل طور پر تیار ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پیٹرو پوروشنکو  کا اپنے ایک انٹر ویو میں کہنا تھا کہ روسی فوج کے ساتھ جنگ سے نہیں ڈرتا اور ہم مکمل جنگ کی صورت حال  سے نمٹنے کے لیے تیار ہیں لیکن ہم جنگ نہیں امن چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یوکرین یورپی تشخص کے لیے لڑ رہا ہے لیکن روس کسی بھی معاہدے کا احترام نہیں کرتا۔ ہماری مسلح افواج 5 ماہ پہلے کے



مقابلے میں زیادہ بہتر  اور منظم حالت میں ہیں اور  پوری دنیا ہماری حمایت کر  رہی ہے جب کہ یوکرین کے معاملے پر روس کو رسوائی کا سامنا ہے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس اپریل سے جاری جھڑپوں میں اب  تک 4 ہزار 100 سے زائد لوگ مارے جا چکے ہیں جب کہ ہزاروں افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ یوکرین کی حکومت اور یورپی ممالک کا روس پر الزام ہے کہ وہ علیحدگی پسندوں کی پشت پناہی کر رہا ہے جب کہ روس ان تمام الزامات کو مسترد کرتا چلا آیا ہے۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2026 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.